Responsive Menu
Add more content here...

:ملکی سیاحت

سوات: جنت نظیر وادی میں یادگار سیاحت

پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع ضلع سوات اپنی خوبصورتی، دلکش مناظر اور قدرتی حسن کے باعث سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ مقام ہے۔ باچا ٹریولز آپ کے لیے سوات کے خصوصی ٹور پیکیجز پیش کرتا ہے، جو آپ کی سیاحتی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ سوات کی خوبصورتی کو بھرپور انداز میں دیکھ سکیں اور ایک آرام دہ اور پُرسکون سفر کا تجربہ حاصل کریں۔

سوات کے خصوصی ٹور پیکیجز

ہم سوات کے مختلف علاقوں کے لیے خصوصی ٹور پیکیجز فراہم کرتے ہیں، جن میں شامل ہیں

کالام ٹور پیکیج

کالام وادی اپنی سرسبز وادیوں، دریاؤں اور برف پوش پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ہمارے پیکیج میں شامل ہیں

  • فائیو اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹل بکنگ
  • کالام، مٹلتان، مہوڈنڈ جھیل اور جاز بانڈہ کی سیر
  • خصوصی جیپ سروس برائے دشوار گزار راستے
  • مقامی گائیڈ کی سہولت

بحرین اور مدین ٹور پیکیج

بحرین اور مدین کی پرکشش وادیاں اور دریائے سوات کا حسین نظارہ آپ کے سفر کو یادگار بنا دے گا۔ اس پیکیج میں شامل ہیں

  • دریا کنارے خوبصورت ہوٹل میں قیام
  • بہترین سفری گاڑیاں
  • مقامی ثقافتی کھانے 

گبین جبہ ٹور پیکیج

گبین جبہ کو سوات کا ‘منی سوئٹزرلینڈ’ بھی کہا جاتا ہے، جہاں کی برف پوش وادیاں ہر کسی کو   مسحور کر دیتی ہیں۔ ہمارے میں پیکیج شامل ہے

خصوصی جیپ رائیڈ

قدرتی مناظر کے ساتھ کیمپنگ اور بون فائر

گائیڈ کے ساتھ ہائیکنگ کا شاندار تجربہ

ملم جبہ  ٹور پیکیج

ملم جبہ اپنی اسکی ریزورٹس اور برفباری کے لیے مشہور ہے۔ ہمارے پیکیج میں شامل ہیں

اعلیٰ معیار کے ہوٹلز میں قیام

چیئر لفٹ اور اسکیینگ کا لطف

حفاظتی سامان کے ساتھ اسکیینگ ٹریننگ

ہماری فراہم کردہ خدمات

ہم اپنے ٹورز کو مکمل طور پر آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے درج ذیل خدمات پیش کرتے ہیں

ہوٹل بکنگ

ہم سوات کے بہترین ہوٹلز میں آپ کی بجٹ کے مطابق قیام کا انتظام کرتے ہیں، جن میں بجٹ فرینڈلی اور لگژری ہوٹلز دونوں شامل ہیں۔

سفری سہولیات

ہمارے پاس ہر طرح کی گاڑیاں دستیاب ہیں، جن میں شامل ہیں

عام سیاحتی گاڑیاں (کاریں اور ویگنیں)

پہاڑی علاقوں کے لیے خصوصی جیپ سروس

گروپ ٹورز کے لیے کوسٹر اور ہائی ایس گاڑیاں

تجربہ کار ٹور گائیڈ

ہمارے ماہر گائیڈز آپ کو ہر مقام کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور آپ کے سفر کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔

فوڈ اور کیمپنگ سہولیات

ہم آپ کے لیے روایتی پشتون کھانوں اور کیمپنگ نائٹ کا بھی اہتمام کرتے ہیں، جس میں بون فائر اور مقامی موسیقی کا بھی لطف شامل ہوتا ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ بھی سوات کی حسین وادیوں کا یادگار سفر کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی باچا ٹریولز سے رابطہ کریں

 آفس ایڈریس: آفس نمبر 3، پہلی منزل، محبوب مارکیٹ، مین چوک، مٹہ، سوات
📞 رابطہ نمبر: 03479005736
🌍 ویب سائٹ: bachatravels.com

 

Scroll to Top